’ہیری پوٹر‘ ناول کی بیسٹ سیلنگ برطانوی مصنفہ جے کےرولنگ اپنا انیسویں صدی کا تعمیر شدہ مینشن، جو برطانیہ کےشہرایڈنبرگ کے پوش علاقے میں واقع ہے ،2.25ملین پاؤنڈ میں فروخت کر رہی ہیں۔
برطانوی اخبار’ ڈیلی نیوز‘ کے مطابق یہ وہی گھر ہے جہاں ہیری پوٹر کا جنم ہوا۔ اِس طرح، یہ گھر ہیری پوٹرکی تاریخی تخلیق کا رازدار بھی ہے۔مصنفہ نے اپنے ناول کی سات جلدوں میں سے کم از کم چار جلدیں یہیں تحریر کیں۔ اس کے علاوہ، اسی گھر میں ولڈر مورٹ،سورٹنگ ہیٹ،ڈیاگون ایلےجیسے مشہور ناولوں کی تخلیق بھی ہوئی۔
یہ گھر آئی وی بیل سے ڈھکا ہوا ہے اورپورے ماحول کو پراسرار بناتا ہے۔ دو منزلہ عمارت میں آٹھ بیڈ رومز ہیں۔ گارڈن کے ساتھ مکان کے عقبی حصے میں ایک باقاعدہ آفس کی عمارت بھی موجود ہے جو خریداروں کے لیے کافی کشش رکھتی ہے ۔
رولنگ نے اِسی آفس میں بیٹھ کر اپنا شہرہ آفاق ناول تحریر کیا ۔یہ گھر 47 سالہ شوہر نیل؛ بیٹیاں جیسیکا ،میکینزی اور بیٹے ڈیوڈ کا بھی ہے ، جسے قابل اعتماد ایجنٹ نے رواں مہینےمیں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے ۔
مصنفہ کے ناول کے ہیرو ینگ وی زرڈ کا ایڈونچر سال 1997 ء سے شروع ہوکر سات کتابوں پر محیط ہے ،جس کی تقریباً 450 ملین کاپیاں دنیا بھرمیں فروخت ہوچکی ہیں،جبکہ اس ناول سے ماخوذفلم ’ہیری پوٹر‘ اور اس سے متعلقہ اشیا کی فروخت کے بعد مصنفہ بلینیربن چکی ہیں۔ وہ اپنے گھر کو اپنے لیے خوش بختی کی علامت سمجھتی ہیں۔
ایک مقامی اخبار مصنفہ کے حوالے سے لکھتا ہے کہ رولنگ میڈیا کی اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت سے سخت نالاں ہیں۔46 سالہ رولنگ نے کہا ہےکہ دو سال پہلے اُنھیں اپنا گھر چھوڑنا پڑا ،کیونکہ وہ اپنی پرائیوسی کے سلسلے میں متعدد بار شکایت کر چکی تھیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پرائیوسی کہیں خریدی نہیں جا سکتی ۔
اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ اس گھر میں دو ایسے مواقع بھی آئے جب انھوں نے سوچا کہ ان کے پاس بھی اپنے ناول کے ہیرو کا جادوئی چوغا ہوتا جس کو پہن کر وہ میڈیا کو دکھائی نہ دیتیں۔
شو بزنس میں اپنی زندگی کے آغاز سے متعلق وہ کہتی ہیں کہ ’ہیری پوٹر‘ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ میڈیا کی چکا چوند میں خود کومتوازن رکھنے کا ہنر انھیں سیکھنا پڑا۔ جبکہ، وہ اسکے لیے قطعی طور پر تیار نہیں تھیں۔ہیری پوٹر ناول کو تحریر کرتے وقت ان پر شدید نفسیاتی دباؤ تھا، جس کی وجہ سے اُنھیں مستقل نفسیاتی ماہرین سے رجوع کرنا پڑا۔ان کے خیال میں وہ ایک ایسے مقام پرآ چکی تھیں جہاں اُنھیں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا تھا ۔
اپنے گھر کی فروخت کے لیے مصنفہ کوکوئی جلدی نہیں۔ سنہ2012 کے ’سنڈے ٹائمزرچ لسٹ‘ کے مطابق جے کے رولنگ کی دولت کا تخمینہ560 ملین پاؤنڈ ہے جس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔
مُصنفہ کے نئےناول کا نام 'دی کیژوئل ویکنسی' ہے، جوستمبر کے مہینے میں شائع ہوا ۔اس ناول کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ یہ ہیری پوٹر ناول سے قطعی مختلف ہے۔