رسائی کے لنکس

سلمان خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے


سلمان خان
سلمان خان

جریدے فوربز انڈیا نے سن 2018 کے لیے بھارت کی فلم انڈسٹری اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں معروف اداکار سلمان خان پہلے نمبر ہیں جب کہ شوبز کی خواتین میں اولیت کا اعزاز حاصل کیا ہے بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون نے۔

سلمان خان

سلمان خان
سلمان خان

ٹائیگر زندہ ہے اور ریس تھری جیسی کامیاب فلموں اور ٹی وی شوز ’10 کا دم‘ اور ’بگ باس 12‘ کے ساتھ سلمان خان آمدنی کی فہرست میں سب سے اوپر رہے اور انہوں نے 2 ارب 53 کروڑ 25 لاکھ روپے کمائے۔ وہ فوربز انڈیا کے شوبز کی 100 شخصیات کی فہرست میں امیر ترین اداکار ہونے کا اپنا مقام مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان آمدنی کے لحاظ سے پہلے 10 نمبروں میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے اور وہ 13 ویں درجے پر چلے گئے۔

شاہ رخ خان پچھلے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے لیکن اس سال وہ 13 ویں درجے پر چلے گئے کیونکہ ان کی فلمیں ابھی ریلیز ہونا باقی ہیں۔

فوربز نے یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 کے دوران شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو حاصل ہونے والے معاوضوں اور آمدنیوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فہرست مرتب کی ہے۔

ویرت کوہلی

ویرت کوہلی
ویرت کوہلی

آمدنی کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کرنے والی شخصیت کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ کرکٹ کی دنیا سے ہے اور یہ ہیں ویرات کوہلی۔ انہوں نے اس سال کے دوران 2 ارب 28 کروڑ روپے کمائے۔

اکشے کمار

اکشے کمار
اکشے کمار

آمدنی کی فہرست میں تیسرا اور فلم انڈسٹری میں دوسرا درجہ حاصل کیا ہے اکشے کمار نے۔ ان کی دو فلمیں پیڈ مین اور گولڈ باکس آفس پر انتہائی کامیاب رہیں جس سے انہیں ایک ارب 85 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

دیپکا پڈوکون

دیپکا پڈوکون
دیپکا پڈوکون

چوتھے نمبر پر ہیں دپیکا پڈوکون، ان کی فلم پدماوت بہت کامیاب رہی۔ اس سال ان کی مجموعی آمدنی ایک ارب 12 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی۔

دیپکا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ شوبز کی خواتین میں وہ آمدنی کے لحاظ سے سر فہرست ہیں۔

سن 2012 کے بعد سے آمدنی کی اس فہرست کے پہلے پانچ درجوں میں اپنے لیے جگہ بنانے والی وہ پہلی اداکارہ ہیں۔ دیپکا کی شادی حال ہی میں رنویر سنگھ سے ہوئی ہے۔

مہیندرا سنگھ دھونی

مہیندرا سنگھ دھونی
مہیندرا سنگھ دھونی

کرکٹ سٹار مہیندرا سنگھ دھونی ، ایک ارب ایک کروڑ 77 لاکھ کی آمدنی کے ساتھ پانچویں درجے پر ہیں۔

عامر خان

عامر خان
عامر خان

دھونی کے بعد فوربز کی فہرست میں براجمان دکھائی دیتے ہیں عامر خان۔ وہ 97 کروڑ 50 لاکھ کی آمدنی کے ساتھ چھٹے درجے پر ہیں۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن
امیتابھ بچن

فوربز کی اس فہرست میں امیتابھ بچن ساتویں درجے پر ہیں۔ ان کی سال بھر کی آمدنی 96 کروڑ 20 لاکھ کے قریب رہی۔ جو عامر خان سے قدرے کم ہے۔

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ
رنویر سنگھ

رنویر سنگھ، جن کی حال ہی میں دیپکا کے ساتھ شادی ہوئی ہے شوبر شخصیات کی آمدنی کی فہرست میں آٹھویں درجے پر ہیں۔ انہوں نے 84 کروڑ 67 لاکھ روپے حاصل کیے۔

سچن ٹنڈولکر

سچن ٹنڈولکر
سچن ٹنڈولکر

فوربز کی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن حاصل کی ہے کرکٹ کے ایک اور نامور کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے۔ انہوں نے اس سال کے دوران 80 کروڑ روپے کمائے۔

اجے دیوگن

اجے دیوگن
اجے دیوگن

دسویں نمبر پر رہے اداکار اجے دیوگن۔ ان کی سال بھر کی آمدنی کا تخمینہ 74 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

آمدنی کے اعتبار سے پہلی دس شخصیات میں دیپکا کے علاوہ کوئی اور خاتون شامل نہیں ہو سکی۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان، جن کا شمار بالی وڈ کے چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا ہے، اس سال 13 ویں درجے پر رہے اور انہوں نے صرف 56 کروڑ روپے کمائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیر نظر مدت کے دوران ان کی کوئی فلم ریلز نہیں ہوئی۔

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا

اسی طرح پریانکا چوپڑا، جو پچھلے سال 7 ویں نمبر پر تھیں، اس سال 49 ویں پوزیشن پر چلی گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے آمدنی کے لحاظ سے پہلے 15 اداکاروں اور اداکاراؤں میں سے 7 کا تعلق جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری سے ہے۔

XS
SM
MD
LG