سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف بغاوت کے الزام میں دائر درخواست کی سماعت ہو رہی ہے۔ سابق وزرائے اعظم اور صحافی کے خلاف یہ مقدمہ نواز شریف کے ایک انٹرویو کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔