وائس آف امریکہ اردو کے سوشل میڈیا پیجز پر کمنٹس میں اکثر پاکستانی اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ نہ کُھلنے کی شکایت کرتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو یہ آرٹیکل وی او اے اردو کی ویب سائٹ تک رسائی میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
جب انٹرنیٹ پر موجود کسی مواد تک آپ کی رسائی بلاک ہو تو آپ اس سینسر شپ اور بندش کو 'سائفون'(PSIPHON) یا 'اینتھ لنک'(nthlink) کے پروگرامز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے ختم کر سکتے ہیں۔ سائفون اور اینتھ لنک کا وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی ہے۔
یہ دونوں ایپلی کیشنز صارفین کو بالکل مفت دستیاب ہیں جو خاص طور پر سینسرشپ کے خلاف اور بلاک مواد تک رسائی کے لیے ہی تیار کی گئی ہیں۔
یہ ایپلی کیشنز VPN، SSHاورHTTPپراکسی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین ان کے ذریعے بلاک مواد تک آزادانہ اور محفوظ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سائفون اور اینتھ لنک کی ایپلی کیشنز اپنے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں ایپلی کیشنز آئی او ایس، اینڈرائڈ اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہیں۔
سائفون اور اینتھ لنک کو آئی او ایس یا اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور پر جا کر ان کے نام سرچ کرنا ہوں گے جس کے بعد آپ کے پاس ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کا بٹن آ جائے گا۔
آپ نیچے دیے گئے ان لنکس پر کلک کر کے بھی یہ دونوں ایپس اپنے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر براہِ راست ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
سائفون: https://bit.ly/Psiphon-app
اینتھ لنک: https://bit.ly/nthlink-app
آپ ان ای میل ایڈریسز پر خالی میل بھیج کر بھی دونوں ایپلی کیشنز کے ڈاؤن لوڈ لنک حاصل کر سکتے ہیں۔
سائفون: get@psiphon3.com
اینتھ لنک: getnthlink@gmail.com
اس کے علاوہ آپ وائس آف امریکہ کی اسمارٹ فون ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہے۔ وائس آف امریکہ کی ایپ سے آپ اپنی پسند کی خبروں، آڈیوز ، ویڈیوز اور دیگر مواد تک بلارکاوٹ اور با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیے : https://bit.ly/3park0F
آئی او ایس ایپ ڈاؤن کیجیے : https://apple.co/3PkuOs7