امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے بدھ کی شب سمندری طوفان ملٹن ٹکرا گیا ہے۔ طوفان کے دوران 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کے سبب بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے 'نیشنل ویدر سروس' نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں سینٹ پیٹرزبرگ سمیت ٹیمپا بے کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے اور یہاں لگ بھگ 400 ملی میٹرز بارش ہو چکی ہے۔ فلوریڈا میں ملٹن سے دو ہفتے قبل طوفان ہیلین ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے 230 افراد ہلاک ہوئے تھے۔