رسائی کے لنکس

سمندری طوفان’ ایان‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا

ایان نامی طاقت ور طوفان امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا ہے، جس نے جنوب مغربی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ بدھ کی شب 241 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت زمین سے اکھڑ گئے۔ کيٹيگری فور کے اس طاقت ور طوفان کے باعث شديد بارش سے متعدد علاقوں میں سيلابی صورتِ حال کا سامنا ہے جب کہ 20 لاکھ افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ سمندری طوفانوں کی نگرانی کے قومی مرکز'نیشنل ہری کین سینٹر' نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ 'ایان' بڑے پیمانے پر تباہی مچا سکتا ہے جب کہ فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ طوفان کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔


XS
SM
MD
LG