امریکی انتخابات: مشی گن میں عرب، سیاہ فام اور آٹو ورکرز کے ووٹ کتنے اہم ہیں؟
ریاست مشی گن ایک زمانے میں امریکہ کی گاڑیاں بنانے کی صنعت کا مرکز تھی۔ یہاں سے صدارتی انتخابات میں 1992 سے ڈیموکریٹ امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ سوائے 2016 کے جب یہاں سے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف 11 ہزار ووٹوں سے اپنی ڈیموکریٹ حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی۔ گو کہ چار سال بعد جو بائیڈن نے ایک بار پھر مشی گن سے کامیاب ہو کر یہاں ری پبلکنز کی برتری ختم کر دی تھی لیکن اس بار پھر یہاں پھر کانٹے کا مقابلہ ہے۔ مشی گن امریکہ کی ان سات سوئنگ ریاستوں میں شامل ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ 2024 کے الیکشن کا فیصلہ کریں گی۔
مزید ویڈیوز
-
مارچ 14, 2025
امریکہ میں ڈگری لینے کے بعد جاب کیسے کر سکتے ہیں؟
-
مارچ 14, 2025
لال سوہانرا کے نایاب کالے ہرن جو امریکہ سے پاکستان آئے
-
مارچ 14, 2025
بونسائی آرٹ: جو عام پودے کو قیمتی بنا دے
-
مارچ 13, 2025
کوئٹہ کے چلتن مارخور کی تعداد میں اضافہ کیسے ہوا؟
-
مارچ 13, 2025
جعفر ایکسپریس حملے کا ڈراپ سین! دو دن کے واقعات کا خلاصہ
فورم