واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری امریکیوں کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عوام پر ظلم و زیادتی کو رکوانے کے لئے آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں یوم یکہجتی کشمیر منائے جانے کے دن وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔