کراچی —
بھارت میں بالی وڈ اسٹارز کا ’کریز‘ ہر دور میں رہا ہے اور سیاست ہو یا کوئی اور شعبہ کسی نہ کسی طرح بالی وڈ ناتا جڑ ہی جاتا ہے۔ الیکشن کا دور دورہ ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس بار لوک سبھا کے انتخابات میں چار سو پچاس ’امیتابھ بچن‘ اورسات ہزار پچاس ’گبرسنگھ‘ ووٹرز لسٹ کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر نظر دوڑائی جائے تو پتا چلتا ہے کہ بالی وڈ کی تاریخ ساز فلم ’شعلے‘ کی پوری کاسٹ ہی الیکٹورل لسٹ کا حصہ ہے۔ ’ویرو‘ اور’بسنتی‘ سے لے کر ’سورما بھوپالی‘ تک سب اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اور آپ اس غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ ولن کو کون پوچھتا ہے۔۔۔جب ولن ’گبرسنگھ ‘جیسا تاریخ ساز ہو، تو اس کے چاہنے والے بھی ہزاروں میں ہوتے ہیں۔ اسی لئے سات ہزار پچاس ’گبرسنگھ‘ بھی ووٹرز لسٹ پر براجمان ہیں جبکہ ’سورما بھوپالی‘ بھی ووٹرز لسٹ کی رونق بڑھا رہے ہیں۔
میگا اسٹار امیتابھ بچن کا جادو کئی عشروں سے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ 20 سال سے لے کر 35سال کی عمر تک کے 450 ووٹرز کے نام امیتابھ بچن پر ہیں جو اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ ان کے والدین ’بگ بی‘ کے ڈائی ہارڈ فینز رہے ہوں گے۔
کنگ خان شاہ رخ کے ہم نام 30 لوگ ہیں جبکہ یونانی دیوتاوٴں جیسے رہتک روشن والے حسن کے ہم نام بھی ووٹر لسٹ کا حصہ ہیں۔
رجنی کانت کے شہرہ آفاق مقبولیت کا کوئی مقابلہ نہیں۔ رجنی کانت سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے کچھ یوں ہوا کہ 5000 ووٹرز کے نام ’روبوٹ‘ ہیں جو رجنی کانت کی ایک سپر ہٹ فلم تھی۔
انتھونی گونزلووز کی تعداد 160ہے۔
سپرہیرو ’مسڑ انڈیا‘ بھی ووٹ ڈالیں گے۔ لیکن، حیرت انگیز طورپر ووٹروں میں کوئی’موگیمبو‘ نہیں۔