امریکہ میں ماس شوٹنگز اور گن وائلنس کا موضوع ان دنوں پھر موضوعِ بحث ہے۔ ماس شوٹنگز میں ہونے والے بھاری جانی نقصان کو کنٹرول کرنے کے لیے اسلحہ رکھنے یا نہ رکھنے کے معاملے پر امریکی منقسم نظر آتے ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو صحتِ عامہ کے مسئلے کی طرح دیکھنا ہو گا۔