جزیرہ نما سینائی کے علاقے میں مسلح افراد کے ہاتھوں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے مصر سے اپنی سرحد سے متصل علاقوں میں حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مذکورہ واقعہ اتوار کی شب اسرائیل اور مصر کی سرحد پر واقع قصبے رفاہ کے نزدیک پیش آیا تھا۔ حملہ آور مصری فوجیوں پر حملے کے بعد دو گاڑیوں میں فرار ہورہے تھے جن میں سے ایک دھماکے سے پھٹ گئی جب کہ دوسری کو اسرائیلی فوجیوں نے تباہ کردیا تھا۔
واقعے کے ردِ عمل میں مصر نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے ساتھ رفاہ کے مقام پر واقع اپنی سرحدی گزرگاہ بند کردی ہے جب کہ مصر کے صدر محمد مرسی نے حملے ایک بزدلانہ قدم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
پیر کو علاقے کے دورے کے موقع پر اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور دراصل ایک بڑا حملہ کرنے کے ارادے سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جسے اسرائیلی فوجیوں نے ناکام بنادیا۔
واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل اور مصر کے سرحدی علاقے سنائے میں تشدد کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔
شدت پسندوں نے حالیہ مہینوں میں مصری فوجیوں پر کئی بار حملے کیے ہیں جب کہ علاقے میں اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائنیں اڑانے کے ساتھ ساتھ سرحد پار حملے کرکے اسرائیلیوں کو بھی ہلاک کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔