رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر: 10 برس بعد ریاستی اسمبلی انتخابات

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دس برس بعد ریاستی اسمبلی کے لیے الیکشن ہو رہے ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر کی پانچ اگست 2019 کو بھارتی آئین کے تحت حاصل نیم خود مختار حیثیت ختم ہونے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد پہلی بار ریاستی اسمبلی کے الیکشن ہو رہے ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں 119 نشستیں ہیں جن میں سے 90 پر تین مراحل میں الیکشن ہو رہے جب کہ پانچ پر نامزدگی ہو گی۔ بدھ کو پہلے مرحلے میں 24 نشستوں پر الیکشن میں 219 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کا دوسرا مرحلہ 25 ستمبر اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر ہوگا۔ آٹھ اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔


XS
SM
MD
LG