رسائی کے لنکس

جاپان: شدید سمندری طوفان، کم از کم چھ افراد ہلاک


’جیبی‘ منگل کے روز علی الصبح شکوکو کے جزیرے سے ٹکرایا، جب طوفان کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹا تھی جب کہ 215 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے شدید جھکڑ چلے۔ سنہ 1993 کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان تھا۔

سمندری طوفان ’جیبی‘ جاپان کے مغربی ساحل کے کئی حصوں سے ٹکرا گیا ہے، جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

’جیبی‘ منگل کے روز علی الصبح شکوکو کے جزیرے سے ٹکرایا، جب طوفان کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جب کہ 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید جھکڑ چلے۔ سنہ 1993 کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان تھا۔

’شکوکو‘ سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان شمال مشرق میں واقع ’ہونشو‘ کے جزیرے سے جا ٹکرایا اور ’کوبی‘ کے شہر کے قریب ساحل کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔

پیش گوئی کرنے والوں نے متنبہ کیا ہے کہ جیبی کے سمندری طوفان کے نتیجے میں آنے والی شدید بارشوں اور تیز طوفانی لہروں کے نتیجے میں علاقے میں سیلاب اور تودے گر سکتے ہیں۔

حکام نے 700 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جب کہ علاقے میں چلنے والی کشتیوں اور مقامی ریل گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی ہے؛ ساتھ ہی ٹوکیو اور ہیروشیما کے درمیان بلیٹ ٹرین کی سروس بند کر دی گئی ہے۔

طوفان کے بعد اوساکا میں جاپان کے معروف ’یونیورسل اسٹوڈیو امیوزمنٹ پارک‘ کو بند کر دیا گیا۔ ادھر جاپان کے مغربی علاقے کے 170000 صارفین کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔

’جیبی‘ کا سمندری طوفان تازہ ترین قدرتی آفت ہے جس کے نتیجے میں اس موسم گرما میں جاپان بری طرح متاثر ہوا ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور تودے گرنے اور سخت لو چلنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG