سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنانی فیشن ڈیزائنر ايلی صعب کے فیشن شو میں امریکہ گلوکارہ جینیفر لوپیز کی پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی رہی۔ 1001 سیزنز آف ایلی صعب نامی فیشن شو میں گلوکارہ سیلین ڈیون اور کمیلا کبیلو نے بھی پر فارم کیا۔ ایلی صعب کا فیشن شو 'ریاض سیزن' کا حصہ تھا جس کے تحت سعودی دارالحکومت میں تفریحی، ثقافتی اور کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں۔