امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کانگرس کی ایک عمارت میں بدھ کو لگ بھگ 200 یہودیوں نے احتجاج کیا جن کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔ کالی شرٹس پہنےسینک مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی، دنیا دیکھ رہی ہے، ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے کے نعرے لگائے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔