No media source currently available
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف کراچی میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔ عزیز میمن کی لاش اتوار کو محراب پور کے نزدیک ایک نہر سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔