جمعیت علماء اسلام (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ مارچ میں شریک افراد نے اسلام آباد میں اپنی پہلی رات ایچ نائن سیکٹر کے گراؤنڈ میں بسر کی۔
آزادی مارچ کے شرکا کی اسلام آباد میں پہلی صبح

5
دور دراز کے علاقوں سے آئے شرکا اپنے ہمراہ بستر، گرم کپڑے اور دیگر سامان بھی لائے ہیں۔

6
ایک بزرگ جلسے کے پنڈال میں مولانا فضل الرحمٰن کے بیجز اور اسٹیکرز فروخت کر رہے ہیں۔

7
'آزادی مارچ' کی سکیورٹی جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم 'انصار الاسلام' کے رضا کاروں نے سنبھالی ہوئی ہے۔

8
'انصار الاسلام' کے سیکڑوں رضاکار اسلام آباد میں 'آزادی مارچ' کے پنڈال کے اندر اور ارد گرد تعینات ہیں۔