کراچی میں اتوار اور پیر کو ہونے والی بارش کے بعد وہی مناظر دیکھنے کو ملے جو ہر مرتبہ بارش کے بعد دکھائی دیتے ہیں۔ شہر کی مرکزی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور شہر کے کئی علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے۔ کراچی کے بعض نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے جب کہ پیر کو ہونے والی بارش کے بعد صورتِ حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ دیکھیے بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی کے کچھ مناظر اس پکچر گیلری میں۔