کراچی کے ایم اے جناح روڈ سے ٹاور تک قائم قدیم مگر خوبصورت عمارتیں برصغیر دور میں تعمیر کی گئی تھیں جو قیام پاکستان سے قبل کے زمانے کی عکاسی کرتی ہیں یہ عمارتیں تقریبا ڈیڑھ سو سال پرانی ہیں،کراچی کی اولڈ سٹی ایریا کی قدیم عمارتوں کو دیکھا جائے تو شہر کی قدیم خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس دور میں یہ عمارتیں اپنی بناوٹ کے اعتبار سے صحیح حالت میں کافی خوبصورت معلوم ہوتی ہوں گی۔اہمیت کے اعتبار سے دیکھاجائے تو یہ کراچی کے لئے قدیم ورثے سے کم نہیں۔ تحریر و تصاویر : شائستہ جلیل