پاکستان میں مدرسوں کے نظام تعلیم سے متعلق ایک غیر سرکاری ادارے وفاق المدارس العربیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے مدرسوں کو وزارت تعلیم کے تحت رجسٹر کرنے کے حکومتی اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے عمل کو آسان اور سہل بنایا جائے۔ تاہم نصاب میں مداخلت نہ کی جائے۔