چین کے شمالی صوبے گانسو کی جیشن کاؤنٹی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 6.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 118 افراد ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے سبب مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ چین کا بیشتر حصہ اس وقت منجمد کرنے دینے والے درجۂ حرارت کی لپیٹ میں ہے۔ گانسو میں زلزلے کے مقام کے قریب درجۂ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔