فرانس کے شہر پیرس سمیت کئی دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے یورپ میں مسلمان آبادیوں کو اسلامو فوبیا کے تحت ہدف بنائے جانے کے واقعات کے خلاف مارچ کیا۔ اتوار کو ہونے والے ان مارچز میں مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی۔
فرانس میں اسلاموفوبیا کے خلاف مسلمانوں کا مارچ

9
مارچ میں شریک ایک شخص نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر درج ہے کہ "امتیازی رویوں کو شکست دیں اور ہمیں شہری تسلیم کریں۔"

10
پیرس میں ہونے والے مارچ میں بیشتر مظاہرین نے فرانس کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔

11
اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔

12
دو خواتین اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ میں شریک ہیں جن میں سے ایک کے پلے کارڈ پر "اسلاموفوبیا کے خلاف ہم سب ایک ہیں" درج ہے جب کہ دوسری خاتون کے پلے کارڈ پر لکھا ہے "تمہارا سیکولرازم، ہماری آزادی۔"