رسائی کے لنکس

اداکارہ میریلن منرو پر نئی فلم


اداکارہ میریلن منرو پر نئی فلم
اداکارہ میریلن منرو پر نئی فلم

حال ہی میں ایک نئی فلم مائی ویک ود میریلن ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم میں 1950 کی دہائی کے ان ایام کو موضوع بنایا گیا ہے جب معروف ادارہ کارہ میریلن برطانیہ میں اپنی فلم دی پرنس اینڈ دی شو گرل کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔ یہ کہانی منرو کی زندگی کےصرف ایک ہفتے کی مصروفیات پر مبنی ہے۔

اس فلم میں مارلن منرو کا کردار اداکارہ مشیل ولیمز نے ادا کیا ہے اور ہالی وڈ کے موسیقار کونارڈ پوپ نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

فلم میں 1950ء کے زمانے کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے جس میں مارلن منرو اور ایک پروڈکشن اسٹنٹ کے عشق میں مبتلا ہو گئی تھی۔

ہالی وڈ میں اس فلم کی موسیقی کو ترتیب دیتے ہوئے موسیقار کونارڈ پوپ نے پیانو پر 1950ءکی دھنوں کو دوبارہ سے زندگی دینے کی کوشش کی۔

فلم کی موسیقی اس کے ہر منظر میں صورتحال کے مطابق بدلتی ہے۔

کونارد ایسی درجنوں فلموں میں موسیقی پر کام کرچکے ہیں۔ ویک موسیقار کے طور پر ان کا کہنا ہے اس فلم نے انھیں بہت کچھ کرنے کا موقع دیا ہے اور یہ ان کا سب سے بڑی فلم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے خیال میں ہالی وڈ کے کسی بھی موسیقار کے لیے یہ ایک ڈریم پروجیکٹ تھا۔

کوناڑد کا کہنا ہے کہ اس فلم میں موسیقی کہانی کو آگے بڑھاتی ہے اور ان کی زندگی کی مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتی ہے۔ مارلن منرو 1962ء میں 36 سال کی عمر میں وفات پا گئیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG