رسائی کے لنکس

مائلی سائرس نے ’ایم ٹی وی ایوارڈز میلہ‘ لوٹ لیا


ملی اپنے البم کے سپر ڈوپر ہٹ ہونے اور مختلف فنکشنز اور ایم ٹی وی میوزک ویڈیو ایوارڈز کی دھماکے دار میزبانی کی بنیاد پر ’ایم ٹی وی بیسٹ آرٹسٹ آف دی ائیر‘ چنی گئی ہیں۔

شور، شرابے، موج اور مستی سے بھرپور رنگا رنگ ’ایم ٹی وی ایوارڈز میلہ‘ اس مرتبہ جس آرٹسٹ نے اپنی جاندار اور شاندار پرفارمنس سے لوٹا وہ کوئی اور نہیں بلکہ ’کوئن آف پوپ‘ مائلی سائرس ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مائلی سائرس کا البم ’بینگرز‘ میوزک چارٹس پر نمبر ون رہا اور مائلی اپنے البم کے سپر ڈوپر ہٹ ہونے اور مختلف فنکشنز اور ایم ٹی وی میوزک ویڈیو ایوارڈز کی دھماکے دار میزبانی کی بنیاد پر ’ایم ٹی وی بیسٹ آرٹسٹ آف دی ائیر‘ چنی گئی ہیں۔

میڈونا، سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی آرٹسٹ
پاپ سنگر میڈونا کا ایک عالم دیوانہ ہے اور پرستاروں کی اسی چاہت نے بڑھائی میڈونا کی مارکیٹ ویلیو اور وہ بن گئیں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی خاتون آرٹسٹ۔ یہ کہنا ہے امریکی میگزین فوربز کا۔

دیگر مہنگی ترین خواتین سنگرز میں دوسرا نمبر لیڈی گاگا اور تیسرا نمبر کنٹری سنگر ٹیلر سوئفٹ کا ہے۔ ویسے جب ’فوربز‘ نے مجموعی طور پرسارا سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کا جائزہ لیا تو وہاں بھی میڈونا کا ہی پہلا نمبر نکلا۔

بل بورڈ ٹو ہنڈرڈپر گارتھ بروکس کا راج
کنٹری سنگر گارتھ بروکس بل بورڈ 200 البم چارٹ پر پورے ہفتے رہیں نمبر ون پوزیشن پر اور اسی بات نے پریشان کیا برٹنی اسپئیرز کو جن کا البم نیا نیا چارٹس میں انٹر ہوا ہے۔

گارتھ بروکس کے باکسڈ سیٹ ’بلیم اٹ آل آن مائے روٹس‘ نے تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر سے پہلا نمبر حاصل کیا۔ باکس سیٹ میں گارتھ کی چھ سی ڈیز اور دو ڈی وی ڈیز شامل ہیں۔

وین اسٹین برادرز کا ٹائم وارنر پر مقدمہ
”آہوبٹ کے پروڈیوسرز بوب اور ہاروے وین اسٹین نے ’دی ہوبٹ ‘ کو تین حصوں میں تقسیم کر کے دکھانے پر ٹائم وارنر انک کے خلاف 75 ملین ڈالرز کا مقدمہ دائر کر دیا ہے اور انہیں دوسرے اور تیسرے حصے کی رقم دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مارٹن فری مین۔۔ ایک ورسٹائل ایکٹر
مارٹن فری مین کو ہالی وڈ کا ورسٹائل ایکٹر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ فری مین نے ’دی آفس‘ میں ادا کئے گئے ٹم کنٹربری کے کردار سے شناخت پائی اور پھر ’ہچ ہائکرز گائیڈ ٹو گیلکسی ‘ کے آرتھر ڈینٹ اور ’شرلک ہومز‘ میں اپنے کرداروں سے شہرت اور مقبولیت کے نئے آسمان سر کئے۔

وہیلز کے حق میں بات کرنے والی ڈائریکٹر
سی ورلڈ میں پرفارمنس دکھانے والی وہیلز کی حالت زار اور ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کے بارے میں ڈاکیومنٹری ’ بلیک فش‘ بنانے والی ڈائریکٹر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ڈاکیومنٹری کے بعدبہت سے میوزیشنز نے فلوریڈا کے تھیم پارک میں اپنے شوز کینسل کردئیے۔
XS
SM
MD
LG