سمندر طوفان ریمل کے سبب بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفان کے دوران تیز ہواؤں اور شدید بارش سے کئی علاقوں میں کچے مکانوں اور چھونپڑیوں کو نقصان ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں ساحلی علاقوں سے لگ بھگ آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ بھارت میں ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ریمل خطے میں رواں برس کا پہلا طوفان ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب کئی طوفان آ چکے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفان، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

5
بنگلہ دیش میں کھلنا ڈویژن میں تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہے جب کہ درخت گرنے سے راستے بھی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

6
بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں بنے مچھلوں کے فارم شدید بارش اور تیزی ہواؤں کے سبب متاثر ہوئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں سمندری لہروں نے فارم تباہ کر دیے ہیں۔

7
طوفان کے سبب بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

8
بنگلہ دیش میں حکام نے ساحل پر رکاوٹیں لگائی ہیں تاکہ سمندری لہروں سے نقصان کم سے کم ہو۔