وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں عالمی مقابلۂ حسن جاری ہے۔ 72ویں مس یونیورس مقابلوں میں دنیا بھر سے 90 خواتین شریک ہیں۔ ہر سال ہونے والے اس مقابلے میں خواتین اپنی خوبصورتی، ذہانت، پیشہ وارانہ زندگی، سماجی کاموں کی بنیاد پر شریک ہوتی ہیں۔ اس سال پاکستان سے بھی 24 سالہ ماڈل ایریکا رابن شریک ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس مس یونیورس کا تاج امریکی حسینا آر بونی گیبرئیل نے پہنا تھا۔ بھارت تین بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے جس میں سن 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بن چکی ہیں۔ رواں برس مس یونیورس کون بنے گا اس کا اعلان 19 نومبر کو ہو گا۔