دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں سرفہرست شام، یمن اور ترکی سے ہجرت کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد پر نظر رکھنے والے ایک بین الاقوامی مرکز "آئی ڈی ایم سی" نے جاری کیے ہیں۔