پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منگل کو نویں محرم کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظات کیے گئے تھے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی تھی۔ تحریر و تصاویر: رضوان عزیز
اسلام آباد میں ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ
5
عزاداروں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
6
اسلام آباد کے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاروں، اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔
7
اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کو نکالے جانے والے ایک ماتمی جلوس میں پولیس کا ایک اہکار چوکس کھڑا ہے۔
8
پاکستان میں سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشور روایتی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔