عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد سابق وزیرِاعظم نواز شریف بدھ کو پہلی بار اسلام آباد سے اپنے انتخابی حلقے اور آبائی شہر لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔ نواز شریف قافلے کی صورت میں بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے جسے ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اپنی سیاسی قوت کا اظہار قرار دیا جارہا ہے۔