کراچی —
ستمبر کا مہینے اپنے دامن میں بالی وُوڈ کی کئی فلمیں لیکر فلم بینوں کا دل بہلانے آ گیا ہے۔اس مہینے کے چاروں جمعے آپ کو کئی رومانس، ایکشن تھرلر اور کامیڈی کے رنگ لیے 12 نئی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔
ان فلموں میں سے کچھ فلمیں ایسی بھی ہیں جو پچھلے کئی ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں اور موضوع گفتگو بنی ہوئی ہیں جیسا کہ ’زنجیر‘ جو دراصل امیتابھ بچن کی پرانی فلم کا ری میک ہے۔
ستمبر کا آج پہلا جمعہ ہے، آج دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن میں پہلی فلم یہی ’زنجیر‘ ہے جس کے نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں پریانکا چوپڑا اور رام چرن تیجا۔
آج یعنی 6 جون کو ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے ’شدھ دیسی رومانس‘ جس کی ہیروئن ہیں پرینیتی چوپڑا جبکہ دوسرے فنکاروں میں شامل ہیں سشانت سنگھ راجپوت اور ونی کپور۔ فلم کے ٹائیٹل سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کی کہانی کس طرح کی ہوگی۔
اگلے جمعہ یعنی 13 ستمبر کو چار فلمیں ریلیز ہوں گی۔ ’گرینڈ مستی‘، ’ہارر اسٹوری‘، ’آئی لو نیو ائیر‘ اور ’جان ڈے۔‘
’گرینڈ مستی‘ میں وویک اوبرائے، رتیش دیش مکھ، آفتاب شیو دسانی اور منجری فیڈنیس شامل ہیں جبکہ ’ہارر اسٹوری‘ میں ہیں کرن کندرا، راوش دیسائی اور حسن زیدی۔
’آئی لو نیو ائیر‘ میں اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں سنی دیول، کنگنا رانوت اور ایم مادھون نے جبکہ ’جون ڈے‘ کے اداکاروں میں شامل ہیں نصیر الدین شاہ، رندیپ ہدا اور شہناز پٹیل۔
جمعہ 20 ستمبر کامیڈی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ کا دن ہے۔ اس فلم کے فنکاروں میں شامل ہیں شاہد کپور، الیناڈی کروز اور پدمنی کولہاپوری۔ جی ہاں، پدمنی کولہاپوری کی ایک عرصے بعد اس فلم سے سلور اسکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہو رہی ہے۔
عرفان خان، نواز الدین صدیقی، نمرت کور اور سنجیو کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’دی لنچ باکس‘ بھی 20ستمبر کو ہی ریلیز ہو رہی ہے۔
27ستمبر کو اس ماہ کا آخری جمعہ ہوگا۔ اس دن بھی چار فلمیں ریلیز ہوں گی۔ چندن رائے سنیال، الینا کازن اور عرفی لامبا کی ’پراگ‘ اور نئی کاسٹ سے سجی ایک اور فلم ’دلی گینگ۔‘
اسی روز پاکستانی نژاد فنکارہ وینا ملک، اشمیت پٹیل اور جیکی شروف کی فلم ’سپرماڈل‘ بھی ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے کچھ مناظر کے حوالے سے وینا ایک مرتبہ پھر کسی تنازع کا شکار ہوسکتی ہیں۔
اس روز ریلیز ہونے والی آخری فلم ہے ’وارننگ۔‘ اس فلم کی بھی پوری کاسٹ نئی ہے۔