رسائی کے لنکس

ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت، عالمی امریکی پالیسیوں پر اثر انداز ہوگی


اب جب کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے، پارٹی چاہے گی کہ امور خارجہ کے سوال پر اپنی بات منوائیں اور ٹرمپ انتظامیہ پر نظر رکھی جائے۔ نئی کانگریس کا اگلا اجلاس جنوری میں منعقد ہوگا۔

سفارتی پالیسیوں سے لے کر مہاجرین کے کوٹے کے معاملے، اور دنیا بھر کے علاقائی امور پر ایوان میں ڈیموکریٹ اس بات پر مصر ہیں کہ انتظامیہ کی پالیسیوں کا احتساب کیا جائے، جب کہ اُن معاملوں پر اپنی بات منوائی جائے جن میں اختلاف رائے رہا ہے۔

ریپبلکن ارکان جنھوں نے پچھلی اوباما انتظامیہ کے دوران اِسی قسم کا کردار ادا کیا تھا، متنبہ کیا ہے کہ وہ خارجہ پالیسی میں پارٹی لائن کی تفریق پر برقرار رہیں گے، جس میدان میں ماضی کی طرح، جیسا کہ سرد جنگ کے دور میں ہوچکا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کثرت رائے کا انداز اپنا کر معاملات چلائے گئے تھے۔

نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک رکن کانگریس، ایلٹ اینگل نے، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ ایوان کی امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی انتظامیہ کی بیرون ملک پالیسیوں پر روشنی ڈالے گی، جن میں روس، شمالی کوریا، اور سعودی عرب شامل ہیں۔

اینگل کے بقول، ’’اگر سعودی ہماری (امریکہ کی) مدد کے خواہاں ہیں، تو اُنھیں ان معاملات پر پیش رفت دکھانی ہوگی، جو ہمارے لیے قابل تشویش ہیں‘‘۔

منگل کے روز ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے، جب کہ ڈیموکریٹ ارکان نے تسلیم کیا ہے کہ اُن کے لیے یہ بات بہت ہی اہم ہے کہ وہ کانگریس کےکم از کم ایک ایوان کو کنٹرول کریں، جو اُنھیں اب حاصل ہو گیا ہے۔

ورجینیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر، ٹِم کین نے کہا ہے کہ ’’ہم (کانگریس کے ارکان) اپنا حق ثابت کر چکے ہیں۔ اس لیے جب ہر سال وائٹ ہاؤس ہمیں بجٹ بھیجے گا، اور اس میں ’یو ایس ایڈ‘ (غیر ملکی اعانت) یا سفارت کاری کے لیے ڈرامائی انداز میں کوئی تبدیلی تجویز کی جاتی ہے، تو ہم یہ اہلیت رکھتے ہیں کہ رقوم کی ترجیحات کو درست کر سکیں‘‘۔

اکثریت کی طاقت

انتخابات سے قبل، ریبلکن نے یہ بات مانی تھی کہ اگر ڈیموکریٹس کو کسی ایوان میں اکثریت مل جاتی ہے، تو اُنھیں اپنی بات منوانے میں دقت ہوگی۔

سینیٹ میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریبلکن پارٹی کے دوسرے اہم سینیٹر، جان کورنن نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’کانگریس کا بنیادی کردار حکومت کو رقوم فراہم کرنا ہے، جن میں محکمہٴ دفاع بھی شامل ہے؛ اور ڈیموکریٹس کو براہ راست اہمیت حاصل ہو گئی ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG