کراچی —
بالی ووڈ باکس آفس پر اس بار چار نئی فلموں نے اینٹری دی ہے۔ انوراگ کرشپ اور کرن جوہر پروڈکشن ہاوٴس کی ’ہنسی تو پھنسی‘ ٹی وی ہوسٹ شیکھر سمن کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’ہارٹ لیس’، ’ببلو ہیپی ہے‘ اور ’یارب‘ شامل ہیں۔
آیئے ان چاروں فلموں سے متعلق کچھ باتیں ہوجائیں:
ہنسی تو پھنسی
اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں پرینیٹی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا۔ فلم کی کہانی بنیادی طور پر رومینٹک کامیڈی ہے۔ دیگر اداکاروں میں ادا شرما، شرط سکسینا اور منوج جوشی شامل ہیں۔ میوزک دیا ہے وشال شیکھر نے اور گیت کار ہیں امیتابھ بھٹہ چاریہ۔
ہارٹ لیس
ہارٹ لیس۔۔یعنی ایسا شخص جس کے پاس دل ہی نہ ہو۔ اس فلم سے شیکھر سمن کے صاحبزادے ادھیان سمن بڑے پردے پر متعارف ہوں گے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی میں سب کچھ ہے لیکن اس کے باوجود وہ زندہ نہیں رہنا چاہتا۔ وہ خود کو اپنے والد کی موت کا ذمے دار سمجھتا ہے۔
اسے دل کا عارضہ بھی لاحق ہے۔ اسی کے سلسلے میں کئے جانے والے ایک آپریشن کے دوران اس کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آتا ہے جس سے اس کی زندگی یکسر بدل جاتی ہے۔
ببلو ہیپی ہے
’آئی ایم کلام‘ اور ’جل پری‘ جیسی بچوں کی فلمیں بنانے والے فلمساز نیلا مادھوو کی نئی فلم ’ببلو ہیپی ہے‘ مزاحیہ فلم ہے جس میں دہلی میں رہنے والے تین نوجوانوں کے گرد گھومتے واقعات کا رنگ موجود ہے۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں ساحل آنند، ایریکا فرنانڈیس، پریت کمل اور میکا سنگھ۔
یارب
فلم ’یارب‘ حسنین حیدرآباد والا نے ڈائریکٹ کی ہے۔ اس کی کہانی دو مختلف سوچوں کے آپسی تصادم کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے کچھ مناظر اور مکالمے عدالتی تنازع کا باعث بن چکے ہیں۔ فلم کی نمائش روکنے کے لئے کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ لیکن، یہ درخواست مسترد ہوگئی ہے۔