بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے بیشتر سیاحتی مقامات وادی کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے بعد عائد کردہ سرکاری پابندیوں اور پھر کرونا وائرس کی وبا کی بندشوں کی وجہ سے خالی پڑے ہیں۔ زبیر ڈار ہمیں لے جا رہے ہیں دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول سرینگر کی ڈل جھیل پر جو آج کل ویران ہے۔