نارتھ کیرولائنا: امریکی انتخابات میں کامیابی کے لیے ایک اہم ریاست
امریکہ میں 2024 کے صدارتی الیکشن میں صدر جو بائیڈن کی جگہ نائب صدر کاملا ہیرس کے امیدوار بننے کے بعد نارتھ کیرولائنا ایک اہم بیٹل گراؤنڈ اسٹیٹ بن کر ابھری ہے۔ دی کک پولٹیکل رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی میں نارتھ کیرولائنا میں صدر بائیڈن اپنے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے سات پوائنٹس پیچھے تھے۔ لیکن ہیرس کے میدان میں آنے کے بعد صورتِ حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے جس کی وجہ سے نارتھ کیرولائنا ’ری پبلکن‘ اسٹیٹ سے ’ٹاس اپ‘ ریاست بن گئی ہے جہاں سے دونوں میں سے کوئی بھی امیدوار جیت سکتا ہے۔ نارتھ کیرولائنا۔۔ شمال مشرقی کوسٹل ریاست ہے جہاں حالیہ برسوں کے دوران بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے۔ لوگوں کی آمد نے اس ریاست کا سیاسی نقشہ بھی بدل دیا ہے۔ یہاں منتقل ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان اور اقلیتی گروپس کے لوگ ہیں جن میں سے کئی تیزی سے پھیلتے ٹیک سیکٹر کی وجہ سے یہاں آئے ہیں۔ اس نقل مکانی کی وجہ سے نیم شہری علاقوں میں ڈیموکریٹس کی حمایت بڑھی ہے۔ ریاست میں سیاہ فام آبادی بھی قابلِ ذکر ہے جو کاملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کی وجہ سے پرجوش ہے۔ دوسری جانب نارتھ کیرولانا سات سوئنگ ریاستوں میں سے سب سے زیادہ دیہی آبادی رکھنے والی ریاست ہے۔ اور اس دیہی آبادی میں ری پبلکن کی حمایت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ڈیموکریٹس کو امید ہے کہ وہ 2008 کے بعد ایک بار پھر اس ریاست سے صدارتی انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپین کو بھی ادراک ہے کہ سابق صدر کی وائٹ ہاؤس واپسی کا راستہ نارتھ کیرولائنا سے ہی گزرتا ہے۔
مزید ویڈیوز
-
جنوری 20, 2025
ٹرمپ کی حلف برداری: پاکستانی امریکی کیا کہتے ہیں؟
-
جنوری 20, 2025
انوگریشن ڈے: کیپٹل ون ارینا کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کی قطاریں
-
جنوری 20, 2025
ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل وِکٹری ریلی
-
جنوری 19, 2025
ٹرمپ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے کریئر پر ایک نظر
-
جنوری 19, 2025
میلانیا ٹرمپ کی خاتونِ اول کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس واپسی
-
جنوری 19, 2025
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
فورم