رسائی کے لنکس

شمال مشرقی ساحلی علاقے میں ایک بار پھر شدید برف باری


موسم سرما کی سنگین صورت حال کے نتجے میں پیر کے روز امریکہ میں 1500 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ میساچیوسٹس کے گونر، چارلی بیکر نے ریاست کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے احتراز کریں اور متعدد اسکول اور سرکاری دفاتر بند رہے

امریکہ کا شمال مشرقی علاقہ پیر کو دو ہفتوں کے دوران دوسری بار شدید برف باری کی زد میں رہا۔

نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نےنیو یارک کی مرکزی ریاست سے موسم سرما کے طوفان کا انتباہ دیا تھا۔ اُس نے بتایا ہے کہ کنیٹی کٹ، میساچیوسٹس اور جنوبی نیو ہیمپشائر میں تیز طوفان با دو باراں کے بعد شدید برف باری ہوئی۔

میساچیوسٹس کی مشرقی ساحلی ریاست کے شہر بوسٹن میں علی الصبح 30 سینٹی میٹر تک نئی برف باری ہوچکی تھی۔

جاری موسم سرما کے دوران، پیر تک، بوسٹن میں برف کی لگ بھگ 1.7 میٹر کی تہہ کا اضافہ ہو چکا ہے، جس میں سے زیادہ برف باری گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہوئی۔

شہر کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ 2015ء کی اس شدید برف باری کا موازنہ کیا جائے تو یہ اب تک کی بوسٹن کی موسمیاتی تاریخ میں ریکارڈ پر دسویں شدید ترین برف باری ہے۔

موسم سرما کی سنگین صورت حال کے نتجے میں پیر کے روز امریکہ میں 1500 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

میساچیوسٹس کے گونر، چارلی بیکر نے ریاست کے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے احتراز کریں اور متعدد اسکول اور سرکاری دفاتر بند رہے۔

طوفان کے نتیجے میں دو اہم مقدمات کی سماعت میں بھی تاخیر واقع ہوئی۔

بوسٹن میراتھون ریس میں بم حملے کے ملزم زوخار سارنیف کے آئندہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے جیوری کا چناؤ پیر کو ہونا تھا، جس میں تاخیر کی گئی؛ جب کہ آج ہی کے روز سابق نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے معروف کھلاڑی، ایرون ہرنینڈز کے قتل کا مقدمہ بھی نہیں چل سکا۔

نیشنل ویدر سروس کے ایک اور اعلان کے مطابق، امریکہ کے مغربی ساحل پر ’پائنیپل ایکسپریس‘ نامی طوفانی سلسلہ جس کے نتیجے میں شدید برسات اور طوفان آئے گا، یہ موسمیاتی سلسلہ جاری رہا۔

گذشتہ ہفتے کے اواخر میں، جمعرات اور ہفتے تک کے دِنوں کے دوران شمالی کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن ریاست میں 30 سینٹی میٹر برسات ہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں اوریگون اور واشنگٹن ریاست کو طوفان اور مٹی کے تودے گرنے کی صورت حال کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG