رسائی کے لنکس

پی ایس ایل، فنکاروں اور کھلاڑیوں کی ملاقاتیں بھی شہرت کا سبب


اسپورٹس سے خصوصی دلچسپی کی بنیاد پر عمیمہ ملک کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر چنا تھا اور عمیمہ نے یہ کردار بھی بخوبی نبھایا۔ کھیلوں کی پرستار، عمیمہ نے دبئی میں ٹینس کی دنیا کے میگا اسٹار اور نمبر ون کھلاڑی نوکووچ کی موجودگی کا بھی فائدہ اٹھایا اور ان سے ملاقات کی

پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ جہاں کرکٹ ’پریمیوں‘کو ایک دوسرے کے قریب کر گیا وہیں فلمی فنکاروں کی ملاقاتوں نے بھی ٹورنامنٹ کو شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

عمیمہ ملک اور ٹینس اسٹار نوکووچ کی دبئی میں ہونے والی ملاقات، علی ظفر اور چترگندھا سنگھ جیسی فلمی شخصیات کی ایک ساتھ پرفارمنس اور مختلف زبانیں بولنے والے کمنٹیٹرز کا اردو بولنا اور گانے گانے جیسے ایونٹس اس کی شاندار مثالیں ہیں۔

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ عمیمہ مصروفیت کے باوجود خود کو شوبز تک ہی محدود نہیں رکھتیں، بلکہ مختلف موقعوں پر اپنی موجودگی کا احساس بھی دلاتی رہتی ہیں۔

اسپورٹس سے خصوصی دلچسپی کی بنیاد پر عمیمہ ملک کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر چنا تھا اور عمیمہ نے یہ کردار بھی بخوبی نبھایا۔

کھیلوں کی پرستار، عمیمہ نے دبئی میں ٹینس کی دنیا کے میگا اسٹار اور نمبر ون کھلاڑی نوکووچ کی موجودگی کا بھی فائدہ اٹھایا اور ان سے ملاقات کی۔

عمیمہ ملک نے اپنے مداحوں کے لئے نوکووچ کے ساتھ لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔ عمیمہ نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

پبلسٹی فرم، ’ہائی لائف‘ کی سحر اقبال نے وائس آف امریکہ کو بتایاکہ نوکووچ نے عمیمہ سے ملاقات میں گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لئے خصوصی جذبات کا اظہار کیا اور ’پشاور زلمی‘ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات بھی ظاہر کیں۔

XS
SM
MD
LG