امریکہ کے شہر نیویارک میں برف باری سے ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ کئی شہریوں نے خوب صورت سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا۔ برف باری کے سبب پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔