رسائی کے لنکس

اوباما کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد


فائل
فائل

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمان بھوک، بیماریوں اور جنگوں کا شکار افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کر رہے ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو ان کے مذہبی تہوار عید الاضحی پر مبارک باد دی ہے۔

منگل کو 'وہائٹ ہاؤس' سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما پوری امریکی قوم کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید اور حاجیوں کو حج کی مبارک باد دیتے ہیں۔

صدر نے اپنے پیغام میں مکہ میں ہونے والے حج کے اجتماع کو"دنیا کے بڑے اور متنوع اجتماعات میں سے ایک اور ابراہیمی مذاہب کی مشترکہ میراث کی ایک علامت" قرار دیا ہے۔

صدرا وباما نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال بھی امریکی مسلمان دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمان بھوک، بیماریوں اور جنگوں سے متاثر افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کر رہے ہیں۔

صدر اوباما کے بقول مسلمانوں کا یہ عمل اس مثبت کردار کی ایک مثال ہے جو مذہب مختلف گروہوں کو اشتراکِ عمل پر آمادہ کرنے میں ادا کرسکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG