'افغانستان کے ساتھ الجھنوں کو سفارتی ذرائع سے دور کرلیں گے'
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان سرحد کے بعض مقامات سے باڑ ہٹائے جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم خاموش نہیں ہیں، باڑ ہم نے لگائی ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ جو الجھنیں آئی ہیں انہیں سفارتی ذرائع سے دور کرلیں گے۔