رسائی کے لنکس

عید پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد


فائل
فائل

پاکستان حکومت نے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہوگا اور عید کے بعد دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فلم ڈسٹری بیوٹرز مقررہ مدت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں۔

عیدین کے دوران سنیما گھروں میں صرف مقامی فلموں کی نمائش کی اجازت ہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ اقدام مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

ساٹھ کی دہائی سے کئی بار پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندیاں لگتی رہی ہے، جس کا دارومدار زیادہ تر دونوں ملکوں کے تعلقات میں گرمجوشی یا سردمہری سے جڑا ہوا ہے۔

ادھر، بھارت میں پاکستانی ٹیلی ویژن چینلز کی جانب سے پیش کردہ اور نشر کیے جانے والے ڈرامے بہت مقبول رہے ہیں، جنہیں شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG