پاکستان میں 23 مارچ کو یومِ پاکستان منایا جاتا ہے، یہ 1940 کے اس دن کی یاد تازہ کرتا ہے جب لاہور میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی تھی۔ یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں کیا گیا جس میں صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ پریڈ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی قوت کا عملی مظاہرہ کیا۔ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے مندوبین سمیت چینی وزیرِ خارجہ نے بھی پریڈ دیکھی۔ اس تقریب کی تصویری جھلکیاں۔۔۔