پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے ڈھوک جیلانی کے اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ عمران خان نے اپنے ووٹ پر کھلے عام ٹی وی کیمروں کے سامنے مہر لگائی جو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔