پاکستان میں مختلف جماعتوں کے قانون سازوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے میں ابھی وقت لگے گا اور اُن کے بقول جب عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں کمی آئے تو ہمیں چین سے نہیں بیٹھنا چاہیئے۔