رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل اور بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے کئی ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں روس اور چین کے وزرائے اعظم، بھارت کے وزیرِ خارجہ سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جب کہ 16 دیگر ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں۔


XS
SM
MD
LG