رسائی کے لنکس

استعمال شدہ کتابوں کا بازار

کتابوں میں دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد اتوار کو کراچی میں پرانی یا استعمال شدہ کتاب بازار کا رُخ کرتی ہے۔ اس بازار میں درجنوں اسٹال لگتے ہیں جہاں وہ لوگ آتے ہیں جو نئی اور درآمد کی گئی کتب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس بازار میں سیاست، تاریخ، سائنس، ادب، فنون لطیفہ اور کھیل کے موضوعات سمیت بڑی تعداد میں کتابیں موجود ہوتی ہیں۔ کتاب کی حالت اور اس کے موضوع کے حساب سے بازار میں 10 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے قمیت تک کی کتاب فروخت کی جاتی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG