امریکہ کی معروف سوشل میڈیا کمپنی یونجا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکیٹو افسر ’سی ای او‘ دلاور سید نے نوجوان پاکستانی کاروباری افراد کو تربیت فراہم کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دلاور سید نے نوجوان پاکستانیوں کو کامیاب کاروبار شروع کرنے کے لیے درکارمہارتیں سکھائیں جن میں سرمائے کا حصول بھی شامل ہے۔
بیان کے مطابق امریکی سفارتخانے میں تعینات اقتصادی اُمور کے قونصلررابرٹ ایونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’امریکہ پاکستان کے کاروباری طبقے کو اعانت فراہم کرتا ہے جو کہ پاکستان میں معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘‘
انھوں نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس کاروباری تعلیم کو مستحکم کرتی ہیں، کاروبار سے متعلق رجحان کو پروان چڑھاتی ہیں۔
’’تجارت اور سرمایہ کاری پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل ہیں۔‘‘
بیان کے مطابق اپنے چار روزہ دورہ پاکستان کے دوران دلاور سید نے لاہوراور اسلام آباد میں کاروباری افراد کےساتھ ملاقات کے علاوہ ٹیکنالوجی کی دیکھ بھال کے مراکز اور مختلف جامعات کا دورہ کیا۔
دلاور سید یونجا میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں یہ سوشل میڈیا کی ابھرتی مارکیٹ میں چوٹی کی کمپنی تصور کی جاتی ہے جس کے دفاتر کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی کے علاوہ استنبول میں واقع ہیں۔
اُنھوں نے امریکی سفارتخانے کے پروگرام "خوشحالی کا سفر" کے تحت پاکستان کا دورہ کیا۔
امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق پانچ امریکی پاکستانی سرمایہ کاروں نے دسمبر 2012 سے اب تک اپنے دورہ پاکستان کے دوران آٹھ سو پاکستانی کاروباری افراد کو تربیت فراہم کی ہے۔