رسائی کے لنکس

پاکستان کے انتخابی اکھاڑے میں فنکار بھی شامل


ایوب کھوسہ (فائل فوٹو)
ایوب کھوسہ (فائل فوٹو)

پاکستان میں عام انتخابات بس کچھ دن کی دوری پر ہیں اور اس بار شوبز کے کئی جانے پہچانے چہرے انتخابی اکھاڑے میں’ زور کا جوڑ‘ دکھانے کو تیار ہیں۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے افراد کی سیاست میں دلچسپی کوئی نئی بات نہیں۔ امریکہ میں تو ایک اداکار رونلڈ ریگن صدارت کے عہدے تک پہنچے اور مسٹر پریزیڈینٹ کہلائے۔

پاکستان میں عام انتخابات بس کچھ دن کی دوری پر ہیں اور اس بار شوبز کے کئی جانے پہچانے چہرے انتخابی اکھاڑے میں’ زور کا جوڑ‘ دکھانے کو تیار ہیں۔

کون کون سے ہیں یہ ستارے، آئیے دیکھتے ہیں:

ایوب کھوسہ
سینئر اداکار ایوب کھوسہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 101 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایوب کھوسہ پی پی پی کے سرگرم کارکنوں میں شمار ہوتے ہیں اور سرگرمی سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

ابرارالحق
'بلو دے گھر' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سنگر ابرارالحق 2011ء میں پی ٹی آئی کا حصہ بنے اور سیاسی میدان میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ابرارالحق سنگر اور سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ نارووال سے قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کے خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں۔

جواداحمد
پاکستان کے ایک اور مشہور سنگر جواد احمد بھی انتخابی دنگل میں زور آزمانے آرہے ہیں۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کے خواہش مند جواداحمد نے 2017ء میں کراچی سے اپنی سیاسی پارٹی ’برابری پارٹی‘ رجسٹرڈ کرائی تھی اور وہ اسی کے پلیٹ فارم سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

ساجد حسن
ملک اور بیرون ملک پرستاروں کا وسیع حلقہ رکھنے والے ساجد حسن بھی الیکشن 2018ء میں پی پی پی کے انتخابی امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ساجد حسن کو کراچی کے حلقے این اے 256 سے ٹکٹ دیا ہے۔

کنول نعمان
کنول نعمان 2013ء سے 2015ء تک پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی رکن رہی ہیں اور اب بھی خواتین کی مخصوص نشستوں پر پارلیمنٹ میں نمائندگی کی امیدوار ہیں۔

حمزہ عباسی اور سلمان احمد
انتخابی سیاست سے ہٹ کر بات کریں تو اداکار حمزہ عباسی اور گلوکار سلمان احمد بھی پی ٹی آئی کے پرجوش حامی ہیں۔

طارق عزیز اور قوی خان
ماضی میں بھی شوبز سلیبریٹیز سیاست کے میدان میں اترتی رہی ہیں۔ منفرد اور ٹرینڈ سیٹر ہوسٹ طارق عزیز سے لے کر قوی خان تک بہت سے دوسرے آرٹسٹ اپنے اپنے وقتوں میں سیاست کا مزہ چکھ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG