کراچی —
دوبئی میں قائم ایک پاکستانی ریسٹورنٹ رمضان المبارک کے مہینے میں گزشتہ دو دہائیوں سے مفت افطار فراہم کر رہا ہے۔
پاکستانی ریستورنٹ کی جانب سے دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی مسلمانوں کو بھی مفت افطار فراہم کیا جاتا ہے۔ انگریزی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق ’الکوز‘ نامی پاکستانی ریسٹورنٹ میں رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ 500 سے زائد افراد کو مفت افطار کروانے کا اہتمام کیاجاتا ہے۔
اس پاکستانی ریسٹورنٹ کے مالک محمد زبیر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ، "ہمیں اچھا محسوس ہوتا ہے جب مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے ریسٹورنٹ کا رخ کرتے ہیں یہاں افطار کے اوقات میں ہر ایک کیلئے مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے خواہ آپ مسلم ہیں یا غیر مسلم، اس کی کوئی پابندی نہیں۔"
دوبئی میں روزگار کے سلسلے میں بنگلہ دیش سے آنےوالے ایک شخص سلیمان کا کہنا ہے کہ " میں یہاں ہر شام روزہ کھولنے آتا ہوں، مفت افطار ملنے سے مجھے میری کم تنخواہ کے باعث کھانے کی آسانی ہو جاتی ہے۔ جو اشیا میں خرید نہیں سکتا وہ میں یہاں آسانی سے کھاسکتا ہوں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔"
افطار کے وقت روزہ کھولنے کیلئے آنے والے افراد کو افطار میں کھجور اور پانی سمیت سموسے، پکوڑے، پھل اور مختلف اقسام کے مشروبات بھی مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔
دوبئی میں قائم ریسٹورنٹ میں گزشتہ 22 سالوں سے کم آمدنی والے ملازم پیشہ افراد سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے خاندان بھی افطار کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔