رسائی کے لنکس

تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت 119 پاکستانی طلبا امریکہ میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوران تعلیم یہ طلبا پاکستان کے "سفیر" ہوں گے جو اپنے ملک اور وہاں کی ثقافت سے متعلق مقامی اسکولوں اور تنظیموں میں جا کر اس بارے میں معلوماتی پروگرام بھی پیش کریں گے۔

پاکستان سے 119 طلبا تعلیمی تبادلہ پروگرام (گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام) کے تحت اپنے تعلیمی سلسلے کے لیے امریکہ پہنچے ہیں۔

یہ پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پاکستانی طلبا امریکہ میں اپنے تعلیمی سلسلے کے دوران ایسی مہارتیں حاصل کریں گے جو ان کے آبائی علاقوں میں دیرپا سماجی و اقتصادی تبدیلیوں کے لیے ضروری ہیں۔

امریکی ثقافت سے موازنہ کر کے مختلف مشقوں کے ذریعے یہ طلبا ان صلاحیتوں اور مہارتوں کو سیکھنے میں مدد حاصل کریں گے۔

دوران تعلیم یہ طلبا پاکستان کے "سفیر" ہوں گے جو اپنے ملک اور وہاں کی ثقافت سے متعلق مقامی اسکولوں اور تنظیموں میں جا کر اس بارے میں معلوماتی پروگرام بھی پیش کریں گے۔

اپنے وطن واپس جا کر یہ طلبا امریکہ کے بارے میں اپنی سوچ اپنے دوستوں اور دیگر افراد تک پہنچائیں گے اور اپنے تجربات سے ان لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

پاکستانی طلبا کے لیے یہ پروگرام 2010ء میں شروع کیا گیا تھا جب سے اب تک سینکڑوں طلبا استفادہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ فل برائیٹ اسکالر شپ کے تحت پاکستان سمیت دنیا میں 150 ممالک میں ہونہار طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ یا تعلیمی وظائف مہیا کرتا ہے۔

فل برائیٹ اسکالر شپ کو دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی وظیفہ کہا جاتا ہے جس کے تحت سب سے زیادہ پاکستانی طالب علم امریکہ جاتے ہیں۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان (یوایس ای ایف پی)کے مطابق اب تک متعدد فیلو شپ پروگراموں کے ذریعے 5000 سے زائد طالب علم اعلٰی تعلیم کے لیے امریکہ جا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG