رسائی کے لنکس

افغانستان کا ایک ارب ڈالر کا قرض معاف


افغانستان کا ایک ارب ڈالر کا قرض معاف
افغانستان کا ایک ارب ڈالر کا قرض معاف

یہ قدم اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور غربت کم کرنے کے لیے افغانستان کی کوششوں کے اعتراف میں اُٹھایا گیا ہے: پیرس کلب

پیرس میں قرض فراہم کرنے والے 19 ملک اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں کہ وہ افغانستان پر واجب الادا رُکن ملکوں کے تمام قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے فراہم کیے ہوئے قرضوں کو منسوخ کردیں گے۔ ان قرضوں کی کُل رقم لگ بھگ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔

پیرس کلب نے کہا ہے کہ یہ قدم اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور غربت کم کرنے کے لیے افغانستان کی کوششوں کے اعتراف میں اُٹھایا گیا ہے۔

امریکہ کے نائب وزیرِ خزانہ نِیل وَولِن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض کی منسوخی، افغانستان کی اقتصادی پائے داری کی راہ پر ایک اہم قدم ہے۔

وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کو ورثے میں جو اندازاً 11 ارب 60 کروڑ ڈالر کے واجب الادا قرضے ملے تھے، وہ اب تقریباّ 96 فیصد کم ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG